حکومتی احکامات کی عدم پاسداری پر ایکس بند کرنا ضروری تھا، رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر رپورٹ جمع کرا دی، وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق درخواست گزار کا کوئی بنیادی حلق سلب نہیں ہوا، درخواست خارج کی جائے، ایکس کی بندش کے خلاف درخواست قانون و حقائق کے منافی ہیں، قابل سماعت نہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایکس پاکستان میں رجسٹرڈ ہے نہ پاکستانی قوانین کی پاسداری کے معاہدے کا شراکت دار، ایکس نے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق حکومت پاکستان کے احکامات کی پاسداری نہیں کی، حکومت پاکستان کے احکامات کی پاسداری نہ ہونے پر ایکس پر پابندی لگانا ضروری تھا، ایف آئی اے سائبر کرام ونگ نے ایکس سے چیف جسٹس کے خلاف پراپگینڈا کرنے والے اکاﺅنٹس بین کی درخواست کی، رپورٹ کے مطابق ایکس حکام نے سائبر کرائم ونگ کی درخواست کو نظر انداز کیا اور جواب تک نہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں