اورماڑہ میں ہنگامی صورتحال ، محکمہ فشریز کا اجلاس طلب

اورماڑہ(یو این اے )ساحلی علاقوں میں تیز ہواں اور خراب موسمی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے اورماڑہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکریٹری فشریز کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ بشیر احمد کاکڑ اور الہی داد بلوچ کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ہنگامی اجلاس میں فشریز پٹرولنگ اسٹاف سمیت دفتری عملہ بھی موجود رہا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ بشیر احمد کاکڑ آن لائن شریک رہے۔ منعقدہ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ نے ہدایت دیتے ہوئے بتایا کہ تیز ہواں کے ساتھ شدید بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کے چیئرمین سمیت مقامی انتظامیہ کے ساتھ معاونت اور تعاون کرے گا۔ جبکہ ہنگامی صورتحال میں فشریز کی ہر گشتی ٹیم کے انچارج کو ہمہ وقت تیار رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ نے ہدایت کی کہ ماہی گیروں کے بچا اور انکی جان و مال کی تحفظ کے ساتھ ساتھ ساحل سمندر پر بسنے والے عام عوام کی مدد کے لیئے فشریز ٹیم اور دفتری عملہ بروقت تیار رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں