گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پسنی کا کمرہ زمیں بوس ہو گیا

پسنی (نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پسنی کا کمرہ زمین بوس ہو گیا ، اسکول میں چھٹی ہونے وجہ سے خوش قسمتی سے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا، سرکاری ادارے کے باقی کمروں کی حالات مخدوش کسی بھی وقت گر کر انسانی المیہ جنم دے سکتے ہیں جبکہ اضافی کمرہ نہ ہونے کی وجہ سے طلباءکو مشکلات کا سامنا رہے گا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ریکپشت پسنی جس کے اپ گریڈیشن کو بارہ سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا، اپ گریڈ کرنے کے بعد نہ اسکول میں لیب روم تعمیر کی گئی نہ ہی اضافی کمرے دیئے گئے، اسکول میں موجود تین کلاس رومز کے علاوہ باقی تمام بلڈنگ خستہ حال ہیں جو کسی بھی وقت گر کر انسانی المیہ جنم دے سکتے ہیں واضح رہے کہ پسنی میں ایسے کئی اسکولز موجود ہیں جنہیں اسی صورتحال کا سامنا ہے، لیکن اس متعلق نہ محکمہ تعلیم کوئی اقدام اٹھاتا ہے اور نہ ہی یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے اگر اسی طرح بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا تو کسی بھی وقت ان خستہ حال کمروں کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں