جعفرآباد سے لاپتہ یونس مینگل 2روز بعد بازیاب

خضدار(بیورورپورٹ) خضدارجعفرآباد سے پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان دو دن بعد بازیاب ہوکرگھر پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق دو روز قبل 15اپریل 2024کو خضدار کے محلہ جعفرآباد سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا نوجوان محمد یونس مینگل خیروعافیت سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ، لاپتہ نوجوان محمد یونس مینگل کی بازیابی پران کے اہلخانہ نے خوشی کااظہارکیاہے ، بازیابی کی تصدیق انکے ورثاءسے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں