برقی تنصیبات کی مرمت ، 18اور 19اپریل کو بجلی بند رہے گی، کیسکواعلامیہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 18اپریل کو(بروزجمعرات)پشین گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روزصحبت پورگرڈاسٹیشن میں پاورٹرانسفارمرپینل کی مرمت کے باعث صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسکے علاوہ 18اپریل کے روز کوہلوگرڈاسٹیشن سے صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ بارکھان گرڈاسٹیشن سے دن12 بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح19اپریل (بروزجمعہ)منگچرگرڈاسٹیشن پر مرمتی کام کے باعث11Kv سالارزئی، محمودگہرام،پوردزئی اوربرنچینا فیڈروں سے دن12بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی علاوہ ازیں پنجگورگرڈاسٹیشن میں پاور کیبل کی مینٹینس کے کام کے لئے تمام فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں