عدالت عالیہ کوئٹہ کے رہائشیوں کو گیس کمپنی کے ظلم سے نجات دلائے، جے یو آئی

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک ،مولانا محمد عالم لانگو، مولانا محمد اقبال عثمانی حاجی امین اللہ امین حاجی عبدالصادق نورزئی حاجی عبدالرزاق لانگو اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے جانب سے صارفین کو سلومیٹر چارجز کی آڑ میں استعمال شدہ یونٹس سے سینکڑوں فیصد زیادہ بلز بھیجنے کو سراسر ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتاہے کہ عوام کی جیبوں سے کسی بھی طریقے پیسے نکلوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن علاقوں میں گیس فراہم ہی نہیں کی جاتی وہاں کے لوگوں کو سلو میٹر کے ” مجرم” بنا دیا گیاہے سوئی سدرن کمپنی اس مسئلے کا بھی کوئی حل نکال لیں کہ جب گیس فراہم نہیں کی جاتی ہو تو سلومیٹر چارجز سے بچنے کے لئے گیس میٹرز کو کس طریقے سے چلایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان کے جانب سے دس فیصد بلز جمع کرانے کے فیصلے کے بعد بھی گیس محکمے کے آفیسران بل کی درستگی کرانے کے لئے کمپنی کے پاس جانے والے ہر صارف کو الگ الگ تنبیہ کرتے رہیں کہ عدالت کے فیصلے پر نہ جائیں بل تمہیں جمع کرانے ہی ہوں گے انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ہزاروں صارفین کو پچاس ہزار اور ایک لاکھ سے زیادہ کے بل بھجوائے گئے ہیں یہ رقوم نہ تو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق ہیں اور نہ ہی غریب عوام اپنے ماہانہ آمدن میں اتنے رقوم کو جمع کرنے کا سکت رکھتے ہیں بے چارے عوام اس ظلم سے بچنے کے لئے کہاں جائیں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت عوام کا واحد سہارا اور آخری امید عدالت عالیہ بلوچستان ہے بلوچستان ہائی کورٹ سے امید اور اپیل ہے کہ وہ اس ظلم سے غریب عوام کو نجات دلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں