وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتخابی عذرداری میں فریق بننے کی درخواست ایک لاکھ روپے کے عوض منظور

کوئٹہ(یو این اے )الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتخابی عذرداری میں فریق بننے کی درخواست ایک لاکھ روپے کی کاسٹ سے منظور کرلی ۔گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس روزی خان بڑیچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی 10 سے کامیاب رکن صوبائی اسمبلی/وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کو انتخابی عذر داری میں فریق بننے کی اجازت دیدی ۔الیکشن ٹریبونل میں جے ڈبلیو پی کے نوابزادہ گہرام خان بگٹی کی جانب سے دائر کردہ انتخابی عذر داری کی سماعت کی اورحلقہ سے کامیاب ایم پی اے سرفراز بگٹی کے مقدمہ میں فریق بننے/حق دفاع کی درخواست ایک لاکھ روپے کی کاسٹ سے منظور کرلی ۔میر سرفراز بگٹی کی جانب سے پیروی ممتاز قانون دان جمیل آغا ایڈووکیٹ نے کی جبکہ نوابزادہ میر گہرام بگٹی کی جانب سے راجیش ناتھ کوہلی ایڈووکیٹ پیش ہوئے – اگلی سماعت 29 اپریل کو ہوگی – واضح رہے کہ اس سے قبل عذرداری میں میر سرفراز بگٹی کو ایکس پارٹی قرار دیدیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں