لندن میں خاتون پر تھوکنے کا الزام، نواز شریف کے سابق محافظ پر فرد جرم عائد

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق محافظ فرید نیموچی کی جانب سے خاتون پر تھوکنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ لندن کی کراﺅن پراسیکوشن نے تصدیق کی ہے کہ خاتون کی شکایت پر محافظ پر ’کامن اسالٹ‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فرید نیموچی ویسٹ منسٹر کورٹ میں پیش ہوئے تاہم الزام لگانے والی خاتون عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ خیال رہے کہ خاتون پر تھوکنے کا واقعہ گزشتہ برس نوازشریف کے دفتر سے نکلنے کے وقت پیش آیا تھا، گارڈ فرید نیموچی کی خاتون پنزائی چیمہ پر تھوکنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں