محکمہ صحت بلوچستان نے ٹیچنگ اسپتال تربت کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

تربت(نمائندہ انتخاب ) محکمہ صحت بلوچستان نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کے مشورہ سے ڈپٹی سیکرٹری صحت بلوچستان یاسر اقبال دشتی نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور ڈینگی وائرس کے حوالے سے اقدامات کے تناظر میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے،تین رکنی انکوائری کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ تربت میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد علاج کی غرض سے یہاں علاج کرانے کے بجائے کراچی کیوں جارہے ہیں،کمیٹی ٹیچنگ ہسپتال تربت کے تمام (شعبہ جات) وارڈز کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لے گی جب کہ اس کے ساتھ انکوائری کمیٹی ہسپتال میں صبح، شام اور رات کے اوقات میں ڈاکٹروں کی موجودگی(ڈیوٹی) کا بھی جائزہ لے گی،تین رکنی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہرہ کمال ہوں گی جبکہ دیگر دو ممبران میں ڈاکٹر فہیم آفریدی اور لیاقت علی ڈپٹی سیکرٹری II صحت شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں