قلات میں مرغی کا گوشت نایاب، دکانداروں نے فی کلو 950روپے تک کرنے کا مطالبہ کر دیا

قلات(نمائندہ انتخاب) قلات میں عیدالفطر کے بعد مرغی کا گوشت نایاب ہوگیا، مرغی کا گوشت نہ ملنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا، مرغی فروشوں نے انتظامیہ سے ریٹ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا جبکہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں قلات میں مرغی گوشت 800 روپے فی کلو رہی لیکن عید کے بعد قلات میں مرغی فروشوں کی جانب سے دوکانیں بند اور ریٹ 900 سے 950 روپے فی کلو انتظامیہ سے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ مرغی مہنگی ملنے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں ، مرغی فروشوں نے دکانیں بند کرکے مرغی فروخت بند کرکے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا انتظامیہ ہمیں مناسب ریٹ فراہم کرے کیونکہ کم ریٹ کی وجہ سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس لئے نو سو سے 950 روپے مقرر کی جائے دوسری جانب چکن نہ ملنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری و دیگر اعلی حکام سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں