کوئٹہ، اختر آباد میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہو گیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جنہیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا، ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت حبیب احمد ولد مسری خان کے نام سے ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں