بلوچستان کے مسائل جلد حل ہونگے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عزم

کوئٹہ (پ ر) ڈپٹی چیئرمین سینٹ جناب سیدال خان کے لیئے کوئٹہ کی ریلوے کالونی میں معتبرین کی جانب سے چائے پارٹی کا اہتمام ،معتبرین کی جانب سے سیدال خان کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اس شہر کا باسی ہوں مجھے یہاں کے تمام مسائل کا اندازہ ہے، سینیٹ ایوان بالا میں وفاق سے منسلک تمام مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھاوں گا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے لیئے ایک ماسٹر پلان تیار کریں گے، بلوچستان کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ یہاں کے بجلی اور گیس کے مسائل کا بھی علم ہے، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے بجلی اور گیس کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کروں گا ،بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے ،بلوچستان کی عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے اور صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں صوبہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہوں گا، ترقیاتی عمل میں تیزی لانے سے عوام کا معیار زندگی تیزی سے بدلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں