کوئٹہ نواں کلی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے امام مسجد قتل

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد قتل۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امام مسجد کو قتل کردیا۔ پیش امام کی شناخت مولوی عمرجان ولد ملا بیان قوم توخئی سکنہ گلشن کالونی عمر 50 سال سے ہوئی۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں