وندر میں بچوں کے جھگڑے کے باعث مسلح تصادم، فریقین کے 2 افراد قتل، خواتین سمیت پانچ زخمی

سونمیانی وندر (نمائندہ انتخاب) وندر بچوں کے جھگڑے نے تصادم کی صورت اختیار کرلی، مسلح تصادم میں فریقین کے دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی، خواتین کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع۔ رمضان کے مہینے میں بچوں میں ہونے والی تکرار کی وجہ سے مقامی قبیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں تصادم میں نوربخش ولد اللہ ڈینہ قوم صابرہ گولی لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کے مشتعل عزیز و اقارب نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ناخو علی محمد قوم انگاریہ کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اس کے گھر میں تیل چھڑک کر آگ لگادی۔ بعد ازاں انہوں نے گھر میں گھس کر ناخو علی محمد کو تشددکے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ گھر میں موجود دیگر پانچ افراد کو بھی تشدد کرکے زخمی کردیا جبکہ وندر پولیس تھانے سے سب انسپکٹر سمیت پانچ جوان جائے وقوعہ پر موجود تھے جن سے مشتعل افراد کنٹرول نہ ہوسکے، شہر میں ہونیوالے تصادم کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں مزید نفری طلب کرلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں