تربت کے علاقے کلاتک سے ایک شخص کی نعش برآمد

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت کے علاقے کلاتک سے ایک شخص کی نعش برآمد ، تفصیلات کے مطابق کلاتک کے علاقہ ڈبک میں ایک نعش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ، مقامی زرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے انہیں گذشتہ شب فائرنگ کرکے نعش ڈبک میں پھینک دی۔ تاہم مقامی لوگ اسے شناخت نہیں کرپائے، مقتول کے پاس شناختی کارڈ یا دیگر کوئی شناختی علامت نہیں۔ جبکہ جیب سے 600 روپے موجود ہیں جب کہ نعش کے قریب گاڑی کی ٹائر کے نشانات بھی پائے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں