پاک افغان سرحدی علاقے طاقتور مغربی سسٹم کی نظر، قلعہ عبداللہ اور پشین میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان سرحدی سمیت مختلف علاقے طاقتور مغربی سسٹم کے زیر اثر آ گئے ، تفصیلات کے مطابق کوژک ٹاپ، شیلا باغ، ابتو، قلعہ عبداللہ، ٹوبہ اچکزئی ، چمن، پشین، خانوزئی، برشور، زیارت ، کان مہتر زئی میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں جبکہ قلعہ عبداللہ اور پشین کے پہاڑی ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے آ گئے، لیویز حکام کے مطابق موجودہ اسپیل سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو گئی، ڈپٹی کمشنر اطہر عباسی کے مطابق پی ڈی ایم اے ٹینٹ، گھریلو سامان اور خوراک پہنچا دی گئی، خراب موسمی صورتحال کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، ضلع بھر میں گزشتہ روز سے بجلی کی سپلائی معطل ہے، مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہونے سے رسکیو میں مشکلات دوچار ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ روز سیلابی ریلوں میں بہہ کر 7افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 3خواتین، 2بچے اور 2مرد شامل تھے۔ علاوہ ازیں مختلف حادثات میں 17افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں