لطیف بنگلزئی، اشفاق اور نورالدین کی گمشدگی، 2روز بعد بھی لواحقین کو معلومات فراہم نہ کی گئی

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ قومی شاہراہ پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے لطیف بنگلزئی، اشفاق اور نور الدین کے اہلخانہ سے ڈپٹی کمشنر مستونگ کی جانب سے کیا ہوا وعدہ وفا نہ ہو سکا، تفصیلات کے مطابق لواحقین سے وعدہ کیا گیا تھا کہ 2روز گزرنے کے باوجود انہیں لاپتہ افراد سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی لیکن تاحال انہیں ان کے اہلخانہ کی کسی قسم کی خبر فراہم نہیں کی گئی، اہلخانہ نے انتظامیہ سے جلد از جلد معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں