نیشنل ہائی وے پر سخت ایس و پیز، بس ٹرانسپورٹرز کوئٹہ تفتان روٹ نے سروس بند کر دی

کوئٹہ( پ ر) بروز جمعہ سے کوئٹہ تفتان روٹ کے تمام ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان نے اپنے ایک مشترکہ اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئےٹرانسپورٹ کمپنی مالکان نے کہا کہ ہمارے روٹس ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کی جانب سے غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام کااعلان اس بنائ پر کیا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر امن امان قائم رکھنے کیلئے حکومت بلوچستان اور متعلقہ حکام کی جانب سےروٹ ٹرانسپورٹ کےخلاف یک طرفہ اورسخت ایس او پیزجاری اور لاگو کرنےکی کوشش کی گئے ہیں جن پر عمل درآمدکرنامشکل اورمحال ہیں کیونکہ ہمارے روٹ سے منسلک علاقوں پرکم آبادی کی وجہ سے لوکل سواری نہ ہونے کے برابرہےاور ان لوکل سواریوں کیلئے بھی رخشان ڈویڑن کے ہر علاقہ کیلئے اپنی اپنی لوکل ٹرانسپورٹ پہلے سے چل رہی ہیں جبکہ ہماری تفتان انٹر نیشنل بارڈر کیلئے گزشتہ پچاس ساٹھ سالوں سے جو ٹرانسپورٹ چل رہی ہیں اسکا دارومدار ایران وغیرہ ممالک پرجانے اور وہاں سے آنےوالے قانونی دستاویزات پاسپورٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن پر منحصرتھااورہیں ۔ اس طرح یک طرفہ ایس او پیز سے ہمیں توپابندکرنےکی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہم پاسپورٹ ویزہ پرجانےوالے مسافروں کو اپنے کوچزمیں سوار نہ کریں حالانکہ ہمارے روٹ کے اکثریتی سواری اور روزگار و کاروبارکااہم زریعہ معاش انہیں مسافروں کی بدولت ہے جہاں تک سیکورٹی کامسلہ ہے یہ ریاست کی ذمہ داری ہے اگر مطالبات اور تجاویز پرعملدرآمدنہیں کیاجاتاتو مجبوراََ پرامن احتجاج جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں