رینجرز اور پولیس کی کچے میں کارروائی، 9ملزمان گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز اور پولیس کی جانب سے اندرون سندھ میں کچے کے علاقے میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق کارروائی ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی، پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد کاروائیاں کی، کارروائی ضلع کشمور کے علاقوں گوٹھ غوث بخش بنگواڑ اور جاڑو خان بنگواڑ میں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں