کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کا سبب تمام جماعتوں سے مشاورت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (یواین اے)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ے کہا ھے کہ بلوچستان میں بہترطرز حکمرانی کا قیام اولین ترجع ہے،کابینہ کی تشکیل تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوئی اس لیے کچھ تاخیر ہوئی،مخلوط حکومت میں اس طرح کے مسائل رہتے ہیں ،حلف اٹھانےوالے وزار کو آج شام تک قلمدان دے دینگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو گورنر یسوع میں حلف برداری کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزرا حاجی علی مدد جتک میر صادق عمرانی ترجمان حکومت بلوچستان شاھد رند بھی موجود تھے سیکورٹی صوبے کا سب سے بڑا چیلنج ہے،دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے موثراقدامات کرنے ہونگے،وزیر اعلی بلوچستان بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں فعال ہیں ،ضرورت پڑی تو وفاق سے بات کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں