کوئٹہ میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش، خواتین کے امور خانہ داری متاثر

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سوئی سدرن کی جانب سے گیس کی سپلائی غیر اعلانیہ طور پر بند کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، علاوہ ازیں گھریلو خواتین کے امور خانہ داری شدید متاثر ہوئے، گیس کی سپلائی بند ہونے کے باعث ایل پی جی کی دکانوں پر رش لگ گیا ، شہریوں نے انتظامیہ سے گیس سپلائی کی جلد بحالی کا مطالبہ کر ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں