ہاشم خان کاکڑ نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا، تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ سے حلف لیا۔حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، ہائی کورٹ کے ججز، اراکین پارلیمنٹ اور سینئر وکلاءنے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں