گھروں پر چھاپے اور تشدد ، بی وائے سی نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا

ملیر(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ شب بلوچستان یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ممبران کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، تفصیلات کے مطابق پولیس اور فورسز کی جانب سے عورتوں اور گھر میں موجود مرد حضرات پر تشدد کیا گیا اور چار دیواری کی پامالی کی گئی، بی وائے سی کراچی نے کہا کہ یہ عمل کسی بھی طرح قانونی نہیں، ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے آج دوپہر 1:30بجے پر کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان کرتے ہیں، تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں اور صحافی حضرات و بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس پریس کانفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور اس انسانیت سوز ظلم کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں