بلوچستان میں بارشیں رک گئیں، گوادر میں سیلابی صورتحال برقرار، شہری محصور

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں بارشیں رک گئیں لیکن گوادر میں سیلابی صورتحال برقرار، شہری محصور ہوکر رہے گئے طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں تباہی پھیلانے کے بعد کمزور پڑگیا جس کے باعث بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق 12 اپریل سے اب تک بارشوں سے11 اضلاع متاثر ہوئے جبکہ مختلف واقعات میں 15افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوئے۔ تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں تباہی پھیلانے کے بعد کمزور پڑگیا ہےجس کے باعث بارشوں کا سلسلہ تھم گیا۔ گوادر میں 4 روز بعد بھی گھروں اور تعلیمی اداروں سے پانی نہیں نکالا جاسکا جس کے باعث گوادر کے مرادی گاں میں اب بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے، تباہی کے باعث گاﺅں کے متعدد افراد 4 روز سے اونچی جگہ پر محصور ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس راشن اور کھانے پینے کا سامان ختم ہو چکا ہے، دوسری جانب چمن میں بھی 4 روز سے بجلی، فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں