بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں 2 روز موبائل فون سروس معطل رہیگی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں 2 روز موبائل سروس معطل رہے گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ضمنی انتخابات میں چند اضلاع میں سروس عارضی طور پر معطل ہو گی۔ پی ٹی اے نے بتایاکہ موبائل فون سروس وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں معطل ہوگی، پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل سروس 21،22اپریل کو عارضی طور پر معطل رہے گی۔ پی ٹی اے نے بتایاکہ فیصلہ انتخابی عمل کوبلاتعطل، شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کل ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں صوبے کے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بندکرنےکی سفارش کی تھی۔
Load/Hide Comments


