سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان 100سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اسلام آباد (این این آئی)سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔روئیدادخان 28 ستمبر 1923ءکو مردان کے ایک گاو¿ں میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کے سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے، ان کی عمر 100 سال تھی، انہوں نے 1949ءمیں سول سروس جوائن کی تھی۔روئیداد خان نے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور کئی اہم اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔روئیداد خان نے چیف سیکریٹری سندھ و خیبر پختون خوا اور صدر و وزیرِ اعظم کے مشیر سمیت اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیں۔وہ 1971ءمیں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکریٹری انفارمیشن تھے، ان کی خود نوشت 1997ءمیں شائع ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں