تنقید عمران خان پر کرو تو جواب احسان اللہ احسان کی طرف سے آتا ہے۔ شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ ردِ عمل احسان اللہ احسان کی ’دھمکی‘ آمیز ٹویٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق احسان اللہ احسان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرے.سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی دھمکی کے بعد اگر بلاول بھٹو کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق احسان اللہ احسان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ ردِ عمل احسان اللہ احسان کی اس دھمکی آمیز ٹویٹ کے بعد سامنے آیا ہے جو انہوں نے چند روز قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے کی تھی۔اس ٹویٹ میں احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ ’اس ملک کی بقا کی خاطر ہمیشہ اسلام پسندوں نے قربانیاں دی ہیں۔ آپ کہ امی، پاپا اور آپ جیسے بے مذہبوں نے یہاں صرف لوٹ مار اور اپنی بادشاہتوں کے کھیل کھیلے ہیں۔ ہم اس کی نظریاتی سرحدوں کی خاطر تم جیسوں سے لڑتے رہیں گے تمہارا انجام بھی تمہاری امی جیسا ہوگا۔ انشا اللہ۔اس ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے قوائد کی خلاف ورزی کے باعث ’احسان اللہ احسان‘ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں