گوادر آن لائن کا افتتاح ، رضا کارانہ کام میں بلوچستان پولیس شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایس ایس پی

گوادر (انتخاب نیوز)رضاکار تنظیم کوئٹہ آن لائن کے زیر اہتمام گوادر آن لائن کا افتتاح جس میں ایس ایس پی گوادر کیپٹن ریٹائرڈ ذوہیب محسن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس تقریب میں گوادر کی یوتھ نے رضاکارانہ طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران، ایس ایس پی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضاکاران ایک معاشرے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم دیکھیں قدرتی ناگہانی آفت کی صورت میں گھر گھر جا کر لوگوں کو راشن تقسیم کرنا، صحت کے حوالے لوگوں کی مدد کرنا، ٹیوشن، رہنمائی، اور تدریس کے ذریعے تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی میں مدد کرنا، کمیونٹی کی صفائی کے اقدامات میں حصہ لینا یہ قابل تعریف ہیں۔ ایس ایس پی نے معذور رضاکاروں کے غیر معمولی کام پر روشنی ڈالی، جو اپنے جسمانی چیلنجوں کے باوجود، کمیونٹی کے لیے سرگرمی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ایس ایس پی نے ان کی لگن اور جزبے کو سراہتے ہوئے کہاآپ کی لگن اور استقامت ہم سب کے لیے ایک انسپریشن ہے۔ آپ کا کام انسانی جذبے کی طاقت کا ثبوت ہے،ایس ایس پی گوادر کیپٹن ریٹائرڈ ذوہیب محسن صاحب نے کوئٹہ آنلائن کی رضاکارانہ خدمات کو سراہا ، گوادر کے رضاکاروں کو یقین دہانی کروائی کے معاشرے میں مثبت تبدیلی اور عوام کی خدمت کے لیے تمام رضاکارانہ کام میں بلوچستان پولیس عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تقریب کے اختتام میں ایس ایس پی گوادر کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن صاحب نے رضاکاروں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیں اور کوئٹہ آن لائن والینٹر کی طرف سے ایس ایس پی کو آنر آف شیلڈ سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں