ایرانی صدر کی لاہور آمد، مزار اقبال پر حاضری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر سے پنجاب کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، اس موقع پر ایرانی صدر کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مزار اقبال پہنچنے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا، بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد بھی اس موقع پر موجود تھے، ایرانی صدرسیدابراہیم رئیسی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر دعا کرائی۔ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔ایرانی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے، صیہونی قوتوں کیخلاف پاکستان کا مو¿قف قابل دید ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا بھی مو¿قف ہے فلسطینی جیت سے ہمکنار ہونگے، فلسطینیوں پر ظلم کرنیوالے اسرائیلی شکست سے دوچار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں