محکمہ لائیوسٹاک کو مسلسل 5 برسوں سے نظرانداز کیا جارہاہے ، ویٹرنری ڈاکٹرز

کوئٹہ(انتخاب نیوز)ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان کی ایک قبائلی صوبہ ہے یہاں کے لوگوں کا مکمل دارومدار زراعت و مال مویشی سے وابستہ ہے لیکن بدقسمتی سے پچھلے 5 سال سے اس محکمے اس قدر نظرانداز کیا گیا ہے جن سے بلوچستان کے قبائل شدید مشکلات کے شکار ہے ، مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے تو دوسری جانب ویٹرنری ڈاکٹرز میں بھی بےروزگاری کی شرہ بڑھ گئی ہے اور انہیں پچھلے 5 سال سے روزگار نہ دینے کی وجہ سے بےروزگار ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے لیکن حکومت روزگار دینے کے بجائے عوامی خزانے کو کرپشن کی نظر کررہے ہیں ، ترجمان نے حکومت بلوچستان کے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی صاحب سے اپیل کی ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے آنے والے بجٹ میں تجویز کردہ 670 اسامیو ں کو منظور کرے تاکہ بےروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں