کچلاک ، پکنک منانے والوں کو لوٹنے میں ملوث 2ملزمان گرفتار، گاڑی، موبائل اور اسلحہ برآمد

کچلاک (مانیٹرنگ ڈیسک)کچلاک پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں پکنک منانے والوں کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی اور موبائل قبضے میں لے لئے، پولیس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ کے علاقے شیخ ماندہ کا رہائشی اظہار احمد اپنے دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں کچلاک بائی پاس پر پکنک منانے گیا تھا کہ وہاں دو مسلح افراد نے ان سے گاڑی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویڑن محمد آصف یوسف زئی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزمان چشمہ اچوزئی میں موجود ہیں جس پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اور ایڈ یشنل ایس ایچ او فاروق ترین نے دیگر عملے کے ہمراہ چشمہ اچو زئی میںکارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالولی اور عبدالباری کو گرفتار کر کے چھینی گئی گاڑی اور موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں