تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف جامعہ بلوچستان کے اساتذہ و ملازمین کی کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ (این این آئی) جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہر کیا ۔ منگل کو جامعہ بلوچستان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جامعہ بلو چستان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہو تی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہر ے کی شکل اختیار کر گئی ۔ اس موقع پرمظاہرین نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے خلاف45 دن سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے جو وعدے کئے گئے ان پر بھی عمل نہیں کیا گیا، مظاہرین نے کہا کہ ملازمین کو انکے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے جامعہ کے ملازمین کی عید بھی سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے گزر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں