شہدا فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی

کوئٹہ (یو این اے) شہدا فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ شہدا کے خاندانوں کو مکمل معاوضہ دیا جائے۔ پیٹرن انچیف شہدا فورم بلوچستان نوابزاہ جمال رئیسانی کی طرف سے آرٹیکل184 (3) کے تحت سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شہدا کے خاندانوں کو مکمل معاوضہ دیا جائے اور تخریب کاروں کیخلاف زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔یہ پٹیشن دائر کرنے کا مقصد شہدا کے خاندانوں کی حفاظت کے لیے آرٹیکل 9، 14، 15، 17، 18، 25 کے تحت ضمانت دیے گئے بنیادی حقوق کے تحفظ اور نفاذ کے لیے امتیازی سلوک کے خلاف اقدام ہے۔ پٹیشن میں سیکرٹری وزارتِ دفاع، وزارتِ اطلاعات، وزارتِ قانون اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔ پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ ریاست ایسے انتظامات کرے کہ لاپتا افراد کے مسئلے کے غلط استعمال کو روکا جاسکے، کیوں کہ اکثر لاپتا افراد ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف لڑتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں