وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، شہزاد ارباب

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی اقدام حکومت کے زیر غور نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح سرکاری ملازمین کو پنشن اور دیگر مراعات کے بغیر ریٹائر کرنے کی خبریں درست نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں