قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران بجلی کا بریک ڈاﺅن، ایوان میں اندھیرا چھا گیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران بجلی بریک ڈاون ہوا جس کے باعث ایوان میں اندھیرا چھا گیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن اور اپوزیشن لیڈر کے اظہار خیال کے دوران ایوان کی لائٹ اچانک سے بند ہوگئی۔ بجلی بریک ڈاو¿ن ہونے کی وجہ سے ایوان تاریکی میں ڈوب گیا اور تمام مائیک بھی بند ہوگئے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کو معاملہ فوری دیکھنے کی ہدایت کی۔ تاہم کچھ ہی دیر کے بعد ایوان کی بجلی دوبارہ سے بحال ہوگئی۔ بجلی بریک ڈاو¿ن پر اراکین قومی اسمبلی نے ’لوڈ شیڈنگ نامنظور‘ کے نعرے بھی لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں