صحبت پور میں جیالے سڑکوں پر نکل آئے، پولیس گردی نامنظور کے نعرے

صحبت پور (یو این اے) صحبت پور میں پولیس کیخلاف جیالے سڑکوں پر نکل آئے پولیس گردی نامنظور کے نعرے ۔موجودہ ایم پی اے صحبت پور کو پولیس کو مخالفین کے لئے استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے مقررین تفصیلات کے مطابق سابق ضلع کونسل صحبت سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل ایڈووکیٹ امجد خان کے خلاف پولیس تھانہ سٹی صحبت پور میں مقدمہ درج کرنے کے خلاف پیلز پارٹی صحبت پور کے ضلعی سیکرٹریٹ کنرانی محلہ سے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔ریلی کے دوران صحبت پور میں پولیس گردی نامنظور کے نعرے بازی کی گئی ۔ریلی کی قیادت حاجی خاوند بخش، سابق ضلعی صدر صحبت پور صدر کے وائس چیئرمین سلمان خان کھوسہ، اور دیگر کر رہے تھے ریلی پولیس تھانہ صحبت پور کے سامنے جلسہ میں تبدیل ہو گئی جس سے حاجی خاوند بخش، سلمان خان کھوسہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ رکن اسمبلی بلوچستان سلیم خان کھوسہ کو سیلاب خان کہتے ہوئے کہا کہ صحبت پور پولیس این امان کی بحالی کے بجائے سیاسی مخالفین کے لئے استعمال ہو رہی ہے ۔وزارت کا حلف اٹھاتے ہی سلیم خان کھوسہ نے سیاسی مخالفین کو زیر کرنا شروع کیا ہے ۔سلیم خان کا واسطہ اب جیالوں سے پڑا ہے ایس ایچ او سمیت ایس پی کو فوری ہٹا کر ایڈووکیٹ امجد خان کے خلاف مقدمہ خارج کیا جائے ۔ورنہ پاکستان پیپلزپارٹی احتجاج کا دائر وسیع کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں