چاغی میں سیلاب سے متاثرہ شخص کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 لاکھ روپے کا چیک

نوکنڈی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی عطاءاللہ بلوچ نے ایک غریب سیلاب زدہ چاچا لیواری کو 3 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ تفصیلات کے مطابق نوکنڈی میں واقع ایک مٹی سے بنا ہوٹل کو حالیہ سیلاب سے کافی نقصان پہنچایا تھا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمشنر پی ڈی ایم اے سے ان کے ہوٹل کی تعمیر نو کے لیے چیک موصول ہوا تھا چاچا لیواری نے کمشنر پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کا بروقت نوٹس اور راشن خیمے ٹینٹ پہنچانے اور مزید مالی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ خاندان اپنے کو تنہا نہ سمجھیں انکے درمیان میں ہوکر انکی خدمت کریں گے متاثرین کی امداد اور راشن ٹینٹ خیمے خوراک ان تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں