محمود خان اچکزئی کیخلاف مقدمہ اور وارنٹ گرفتاری قابل مذمت ہے، وکلا تنظیمیں

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی شن کے مشترکہ بیان میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف گوالمنڈی تھانہ میں ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بوکھلاہٹ کے شکار حکومت قومی رہنما¶ں کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج قابل مذمت ہے اور اس ناروا اقدام کے خلاف آج بلوچستان بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ بیان میں کہا کہ محمود خان اچکزئی کا ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کی بحالی کے لئے ایک واضح اور اصولی موقف ہے جس کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار حکومت قومی رہنما¶ں کو بذریعہ طاقت دبانا چاہتے ہیں بیان میں کہا کہ بلوچستان کے قومی رہنما¶ں کے لئے جیل زندان ایف آئی آر کا اندراج کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی بلوچستان کے قومی رہنما¶ں میر عبدالعزیز کرد یوسف عزیز مگسی غوث بخش بزنجو عبدالصمد خان اچکزئی نواب خیر بخش مری نواب بگٹی سمیت متعدد بلوچ پشتون رہنما پابند سلاسل رہے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن محمود خان اچکزئی کے خلاف دائر ایف آئی آر کو انتقامی کاروائیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج 27 اپریل ہفتہ کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ بارایسو سی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری علی بلاول کھوسہ ایڈوکیٹ، نائب صدر کوئٹہ حمیرہ منیر ایڈوکیٹ، نائب صدر سریاب ملک تنویر اسلم شاہوانی ایڈوکیٹ، نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری خالد ناصر ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری اصغر مندوخیل ایڈوکیٹ، لائبریری سیکرٹری کامران بنگلزئی ایڈووکیٹ نے مذمتی بیان میں کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آر اور وارنٹ گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سیاسی جماعت کے سربراہ کو جعلی مقدمہ اور جیل سے نا ڈرایا اور نادھمکایاجاسکتاہے ریاست ناکام تجربات پھر سے دوہرا رہی ہیں جس کے تحت انسانی و قومی حقوق اور آئین کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرسکے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتی ہے اور پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ مشر محمود خان اچکزئی کے خلاف بے بنیادبدنیتی پرمبنی مقدمہ اور وارنٹ گرفتاری واپس لیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں