ڈاکٹرز اپنی ڈگریاں جلا رہے ہیں لیکن حکومت بھرتی کی سمری منظور نہیں کر رہی، بی وی ڈی اے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرجاوید زہری نے محکمہ لاٰئیوسٹاک کی ڈپٹی جنرلز سے ملاقات کرنے کے بعد بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک اس وقت تین ونگ میں تقسیم ہوچکا ہے اور ہر ونگ الگ سے اپنے خدمات سرانجام دے رہا جس سے محکمہ میں پہلے سے موجود کم ویٹرنری ڈاکٹرز کو وینگ کے حساب سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا جس کے باعث ہر ونگ میں ڈاکٹرو ں کی شدید کمی آئی ہے لہذا اس کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ پچھلے پانچ برس سے مسلسل حکومت سے ڈاکٹرز ڈیمانڈ کر رہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور دوسری جانب بےروزگاری کا یہ عالم ہے کہ ڈاکٹرز اپنی قیمتی ڈگریاں جلا رہے ہیں جو بلوچستان کا امن و امان خراب کرنے کا سبب بن رہی ہے ، ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرجاوید نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت فوری طور پرمحکمہ فائنانس میں موجود لائیوسٹاک کی 670 ڈاکٹرو کی بھرتی کی سمری منظور کرے تاکہ محکمے میں ڈاکٹرو کی کمی پورا و بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں