پاکستانی سیٹلائٹ ”آئی کیو قمر”چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیو قمر چاند کے مدار میں داخل ہو گیا، ترجمان سپارکو آئی کیو قمر کے مطابق سیٹلائٹ پاکستانی وقت دوپہر ایک بج کر چودہ منٹ پر چاند کے مدار میں داخل ہو گیا، ترجمان نے مزید بتایا کہ سیٹلائٹ پہلی تصویر 16مئی کو زمین پر بھیجے گا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد پہلی تصویر زمین پر بھیجی جائیگی، سیٹلائٹ چاند پر تعیناتی کے بعد ڈیزائن کردہ ٹیکنیکل کے عین مطابق کام کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں