سبی میں باپ کی فائرنگ سے بیٹی قتل

سبی(نمائندہ انتخاب)سبی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل ہو گئی، تفصیلات کے مطابق سبی میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی کو قتل کر دیا، پولیس نے باپ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ بیٹی کی لاش ڈویژنل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق باپ سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں