بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث مشتبہ شخص کراچی سے گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری سے انتہائی مطلوب مشتبہ شخص گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساو¿تھ اسد رضا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت معراج عرف ماما کے نام سے ہوئی جس نے 2017 میں تربت سے گوادرجانے والی فوج کی گاڑی کی ریکی کی تھی جس کے بعد حملہ کرکے سیکورٹی اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا گیا تھا، ڈی آئی جی ساو¿تھ کے مطابق اس شخص نے بلوچستان نصیرآباد میں اسکول میں فوجی کیمپ کی ریکی کرائی جس کے بعدحملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔علاوہ ازیںڈی آئی جی ساو¿تھ نے بتایا کہ ملزم نے ماہ رمضان میں ریکی کرکے گوادر پورٹ پر حملہ کرایا جبکہ گرفتار دہشت گرد نے نوشکی میں بھی فوجی جوانوں پرحملہ کرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں