گیارہویں حب جیپ ریلی، مردوں میں جیئند ہوت، خواتین میں دینا پٹیل چیمپئن بن گئے

حب (نمائندہ انتخاب) گیارہویں حب جیپ ریلی جیئند ہوت چمپین بن گئے خواتین میں خواتین کیٹگری میں دینا پٹیل نے اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا جبکہ تیمور خواجہ اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے.نادر مگسی بھی ریس سے باہر ہوگئے ماہم شیراز بھی مقابلے سے آﺅٹ اس سلسلے میں اتوار کے روز بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں ہونے والے گیارویں حب جیپ ریلی منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور ریسرز نے حصہ لیا 51 کلومیٹر پر مشتمل بل کھاتی ریتیلی پتھریلی اور ساحلی پر بنائے گئے ٹریک پر54نامور ریسرز نے گاڑیاں دوڑا کر اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا مردوں کے مقابلوں میں گوادر سے تعلق رکھنے والے جیئند ہوت بلوچ نے مقررہ فاصلہ 34منٹ 18سیکنڈ میں طے کرکے گیارویں حب جیپ ریلی کے چمپین بن گئے جبکہ دفاعی چمپین تیمور خواجہ اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے اور میرنادرخان مگسی کی گاڑی ٹریک سے اتر گئی جس سے وہ ریس سے باہر ہوگئے جبکہ خواتین مقابلوں میں دفاعی چمپین دینا پٹیل نے مقررہ فاصلہ 37منٹ 58سیکنڈ میں طے کرکے اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا اور آفرین نے مقررہ فاصلہ 44منٹ 12سیکنڈ میں طے کرکے دوسرے نمبر پر رہیں ریلی کو دیکھنے کیلئے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تاہم گرمی کی شدت اور سہولیات کے فقدان کے سبب شائقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑاگیارویں حب جیپ ریلی کے فائنل تقریب کے مہمان خاص گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ تھے جنہوں نے ریسرز میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر گورنر ولی خان کاکڑ کا میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب میںکہنا تھا کہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ "حب ریلی کراس 2024” ایک بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ ہے جو دنیابھر کے بین الاقوامی مرد و خواتین ڈرائیورز اور ینگ چمپیئن کیلئے کشش کا باعث بن سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ اس موٹر اسپورٹس ایونٹ خواتین ریسرز کی شرکت خوش آئند ہے. ایسی سرگرمیوں سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بلوچستان کا مثبت امیج اجاگر ہو جائے گاگیارہویں حب ریلی کے موقع ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اور چیف ریلی کراس 2024 کے چیف آرگنائز شجاعت شیروانی بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ملک وصوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سیاحت کے شعبے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا. اس ضمن میں بلوچستان میں ٹوررزم انڈسٹری کے فروغ کیلئے اسپورٹس ایونٹس کی فعالیت اور سیاحتی مقامات کی بحالی اشد ضروری ہے. انہوں نے اس بات پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس اور سیاحت پر مناسب توجہ مرکوز رکھنے سے صوبہ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی نئی نسل میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے لہذا ضروری ہے کہ ان کو ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کریں تاکہ وہ ملک اور صوبے کے نام روشن کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں