سائبر کرائم،خاتون کوہراساں کرنے کے الزام میں دو ملزمان گرفتار
کوئٹہ؛ وفاقی تحقیقاتی ادارے ”ایف آئی اے“ نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان نے خاتون کا جعلی اکاؤنٹ بنایا تھا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ ایف آئی اے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ہراساں کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان نے خاتون کا نام اور تصاویر استعمال کرکے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا تھا جس کے ذریعے ملزمان خاتون کو ہراساں کررہے تھے گرفتار ملزمان کو ”ایف آئی اے“ ریجنل ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا جہاں پر ملزمان نے خاتون کو تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کا اعتراف کر لیا ایف آئی اے کے مطابق ایک ملزم کے قبضے سے ہارڈ ڈسک‘ موبائل فونز اور میموری کارڈ برآمد کر لئے ہیں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


