گندم کی درآمد، وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دےدیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی درآمد کیے جانے کا نوٹس لے لیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ کے دوران 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا اور فروری 2024 ئ کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے گندم کی درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمے داروں کے تعین کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو 4 روز میں تحقیقات کرنےکا حکم دیا۔واضح رہے کہ کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد جاری رکھنے کے ذمے داران کا تعین کرے گی۔
Load/Hide Comments


