پنجگور ، 9501بچے اسکولوں میں داخل، ضلع بلوچستان میں ٹاپ پوزیشن پر رہا، ایجوکیشن آفیسر

پنجگور ( این این آئی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنجگور محمد جان بلوچ نے ڈی ای او محمد علی ڈی ڈی او محمد شفیع ڈی او ای فدااحمد ڈی او ای فیمیل میڈم کلثوم رشید ڈی ڈی او ای سٹی فیمیل میڈم سعادیہ یونیسف، ای ایس پی، سی پی ڈی کے زمہ داروں کے ہمراہ یونیسف کے دفتر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں داخلہ مہم کے حوالے سے ہمیں جو ٹارگٹ دیاگیا تھا وہ 7879 تھا جبکہ ہم نے تعلیمی سال 2024 میں ٹارگٹ سے زیادہ 9501 بچوں کو سکولوں تک لانے میں کامیاب حاصل کرلی ہے اس دوران یونیسف بی آر ایس پی تعلیمی آفیسران نے بھر پور تعاوں کیا اور مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے محکمہ ایجوکیشن کے شانہ بشانہ رہے جن میں کلسٹر ہیڈز ایل سیز یونیسف بی آر ایس پی کے زمہ داران شامل تھے انہوں نے کہا کہ پنجگور ڈسٹرکٹ کے مختلف بوائز سکولوں میں 5020 بچے جبکہ مختلف گرلز سکولوں میں 4481 بچیوں کو داخل کرایا گیا جو ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹیک ہولڈرز کی انتھک محنت اور کوششوں سے پنجگور بلوچستان کے 32 اضلاع میں سے ٹاپ پوزیشن پر رہا جسے صوبائی وزیر تعلیم نے بھی سراہا انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم کے حوالے ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل سطح پر واک بھی کرائے گئے پانچ سو مقامات پر پوسٹر بینرز پیناپلکس بھی آویزان کیئے گئے اور مذید مہم کو کامیابی سے ہمکنار بنانے کے لیے گلی محلوں میں اسپیکر کے زریعے اعلانات بھی کرائے گئے انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم کے ساتھ مختلف یوسیز میں شجرکاری بھی کیاگیا مختلف مقامات پرایک ہزار کے قریب درخت لگائے گئے انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم کی کامیابی کے بعد ہمارا فوکس تدریسی نظام میں مذید بہتری کے لیے ہے اساتذہ کرام اپنی زمہ داریاں نیک نیتی خلوص وایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں پنجگور ہم سب کا گھر ہے گھر کو آباد رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ میں ایسے لوگوں کو خود کا محاسبہ کرنا ہے جو گھر بیٹھ کر صرف تنخواہیں لینے کی حد تک ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی آفیسران کی کوششوں کو اب رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا جو ملازم ڈیوٹی سے بھاگ رہے ہیں محکمہ میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے والدین بھی اپنی زمہ داریوں کا احساس کریں اور وقتا فوقتا سکولوں میں جاکر تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں