پاکستان نے چین کے ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون کی حمایت کی توثیق کردی

اسلام آباد:پاکستان نے چین کے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ کے لئے قومی سلامتی کے نئے قانون کی حمایت کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ چین کا ایک حصہ ہے اور چین کے لئے اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اس کے شہریوں کا تحفظ ضروری ہے،ہانگ کانگ سے متعلق پاکستان کا مؤقف اصولی، مستقل اور واضح ہے۔ پاکستان ایک چین پالیسی پر کاربند ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہانگ کانگ سے متعلق معاملات چین کے داخلی امور ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور عدم مداخلت کے بنیادی اصول پر عمل کرنا ضروری ہے۔چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے 28 مئی کو ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی خطے میں قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کا قانون پاس کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 44 ویں اجلاس میں پاکستان نے 50 سے زائد ممالک کے ساتھ مل کر، ہانگ کانگ کیلئے چین کی قومی سلامتی کے قانون سازی اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سخت مخالفت کی حمایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں