لوڈشیڈنگ شدت اختیار کر رہی، مسئلہ حل نہ کیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے، کاشف حیدری

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماءکاشف حیدری نے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کررہا، ساری رات بجلی غائب رہنا بھی معمول بن گیا ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا گیا تو مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ہزارہ ٹاو¿ن کے رہائشی سلیمان علی، مختار علی، سکندر، یزدان علی، فراز، و دیگر افراد بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کررہا ہیں، عوام پہلے کی گیس، بجلی و دیگر بلوں کے بوجھ تلے دھبے ہوئے ہے، اوپر سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری دوہرے ازیت کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو صارفین سمیت دکاندار اور تاجر برادری بھی شدید متاثر ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے کردیا گیا ہے جو کہ گرمی میں عوام پر ظلم کے مترادف ہے، کیسکو ٹیکسز سمیت بلوں کی وصولی کررہی ہے مگر سہولیات کا نام و نشان بھی نہیں ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے، مزید انہوں نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کے پاس احتجاج اور مظاہروں کا آپشن باقی رہتا ہے، انہوں نے حکومت اور کیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیں بصورت دیگر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں