مظفرآباد ، پولیس ملازم کی اہلیہ نے بچی سمیت دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

مظفرآباد(این این آئی) معاشی مسائل یا گھریلو ناچاکی،21سالہ پولیس ملازم کی زوجہ نے چار سالہ معصوم بچی سمیت دومیل پل سے دریا جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی خاتون بشری زوجہ آصف بانڈی کوکیال کی رہائشی تھی۔تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ کے نواحی گا¶ں بانڈی کوکیال کی 21 سالہ بشریٰ جس کے بارے میں لواحقین کا اظہار تھا کہ وہ ذہنی مریضہ تھی نے گزشتہ روز دومیل پل سے اپنی چار سالہ معصوم بچی کو لے کر دریائے جہلم میں کود گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس کی ٹیمیں دریا کے کنارے چھلانگ لگانے والی خاتون کی تلاش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں