بھارت، نابالغ لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکام، اہل محلہ کے ہاتھوں 2 ملزم ہلاک

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست میں 16سالہ نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے 2افراد مشتعل ہجوم کے ہتے چڑھ گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق 16 سالہ لڑکی اپنے گھر میں تنہا تھی جب دو چاقو بردار افراد گھر میں داخل ہوئے اور جنسی زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچادیا۔ ہاتھا پائی کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے۔اہل محلہ نے دونوں نوجوانوں کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اتنے میں پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نوجوانوں کو آزاد کراکر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔مشتعل اہل محلہ نے پولیس وین کا گھیراﺅ کرلیا اور ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ تاہم مشتعل ہجوم پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر راضی نہیں ہوئے اور شٹر توڑ کر ملزمان کو نکال لائے۔ ہجوم نے ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں سے مار مار کر برا حال کر دیا، پولیس کسی طرح ملزمان کو نکال کر اسپتال منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئی لیکن تب تک دونوں ہلاک ہو چکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں